سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے کیس سے متعلق انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراءپر ان چیمبر سماعت ختم ہوگئی ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بیچ کی ان چیمبر سماعت کے دوران وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک حکام سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈ زجاری کرنے سے روک دیا ہے ۔لہذا حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا ختیار نہیں ججز نے فنڈ جاری نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑیگا۔دوسری جانب وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے پیسے جاری کرنے کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورٹ ہوتی ہے وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل کردیا ہے تاہم ایکٹ آف پارلیمنٹ کیلئے بل پارلیمان نے مسترد کردیا ، بل مسترد ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس فنڈ جاری کرنے کا اختیار نہیں ۔
Leave feedback about this