سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری دیدی گئی ۔مے مسک کو غذائیت کی تحقیق میں مثالی شراکت کے باعث جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ نے ڈائیٹیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ۔ایلون مسک کی والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کو غذائیت کی تحقیق کیلئے وقف کرنے کے بعد مجھے یہ بہترین پہنچان ملی ۔ایلون مسک کی والدہ نے تقریب میں یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری کرنے کا بھی ذکر کیا۔
Leave feedback about this