تازہ ترین

عمران خان کی تیرہ اپریل تک تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عمران خان کی تیرہ اپریل تک تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیرہ اپریل تک تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی تین مقدمات میںعبوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔ احاطہ عدالت میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکا ر تعینات کیے گئے ۔پولیس کی اضافی نفری بھی اے ٹی سی کے باہر تعینات تھی ۔اس سے قبل صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس کے مقدمے میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی تھی ۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان گیارہ بجے تک پیش ہوں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہر گل نے کہا جو عدالت میںآئے گا ایسے ریلیف ملے گا، عمران خان کے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں ہوئے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image