تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس سانحہ، عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

جوڈیشل کمپلیکس سانحہ، عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد والے سانحے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی،۔مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سترہ پی ٹی آئی کو نامزد کیاگیا، ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی۔توڑ پھوڑ کرنیوالے کل 38 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کے سترہ رہنماؤں پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ میں لکھاگیا ہے کہ عمران خان پرہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنیوالے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی کارکنان نے جو ڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے گھیر کر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، جی الیون پر واقع پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی۔تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او سرکاری گاڑی کو توڑاگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image