کوئٹہ:کسٹم انٹیلی جنس کے اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائیاں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں منشیات اور سمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد. ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی کوئیٹہ چودھری محمد جاویدکوئٹہ:برآمد کی گئی سامان کی قیمت 32 کروڑ روپے بنتی ۔اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس جناب فیض احمد چدھڑکی واضح ہدایات کے بعد ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چودھری محمد جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس فہد بشیر ، انسپکٹر حمید حبیب اور دیگر اسٹاف کو کاروائی ترتیب دینےکا حکم دیا۔ ۔۔کاروائیاں جو صوبے کے مختلف علاقوں میں کی گئی کے دوران منشیات جس میں کرسٹل ائس میٹامفیٹامین ، چرس ،7 عدد لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں لیکسز۔ ٹویوٹا پروئس اقوا۔ وغیرہ، کاپر لیڈ سکریپ، اور 50000 ہزار لیٹر ڈیزل ان تمام کاروائیوں کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ مذکورہ سامان کی قیمت 32 کروڑ روپے کے اس پاس بنتی ہے۔ جو صوبے کی موجودہ حالات میں بہت بڑی کاروائی ہیں۔ واضح رہے انتہائی مشکل حالات میں اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں سر گرم عمل ہے۔
Leave feedback about this