ریاض: سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب آنے کے لیے کسی بھی انٹر نیشنل یا لوکل ائیرپورٹ کی پابندی بھی نہیں ہے۔سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
Leave feedback about this