صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کااظہار کیا گیا۔قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر ا تفاق کیا۔

Leave feedback about this