اسلام آباد:پاکستان نے روس سے خام سیل،پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روس خام تیل کی خریداری اور پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سے متعلق اسٹرکچر کو مارچ میں حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان اور روس کے درمیان تین معاہدے طے پاگئے ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم معاملات میں تعاون سے متعلق معاہدے،پاک روس تجارتی سامان کی کسٹمز ویلیو پر دستاویز اور ڈیٹا کے لئے دین کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔روس اور پاکستان کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ ہم مارچ میں روس سے خام تیل،پٹرولم اور ڈیزل درآمد کرنا شروع کردیں گے،فی الحال پاکستان کو دینے کے لئے روس کے پاس ایل این جی نہیں ہے،پاکستان روس سے اپنی مجموعی ضرورت کا35فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔
Leave feedback about this