کھیل

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لئے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کاکپتان رکھنے پر غور کررہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image