پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسداد منشیات کے لئے کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں کاک پل اسلام آباد کے قریب مزدا گاڑی سے33کلو 600گرام چرس اور24کلو افیون برآمد کر کے پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔برآمد کی گئی منشیات سی این جی سلنڈر اوراسٹپنی میں چھپا کر اسگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔کارروائی میں پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی2ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ادارتی پسند
پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
- by Rozenews
- جنوری 9, 2023
- 0 Comments
- 1075 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this