تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد:عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جس میں سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز اکتوبر2018سے بیرون ملک میں اس بکے عد ایف آئی آر درج ہوئی جس پر عدالت نے کہا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ عدالت ایئر پورٹ سے عدالت آنے تک سلمان شہباز کی گرفتاری سے روک دے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image