پاکستان

دو قابل ترین افسران کی قیادت سے دفاع وطن مزیدمضبوط ہو گا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوقابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے وطن کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے آرمی کے پیشہ ورانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فوج قوم کا قیمتی اثاثہ ہے دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مزید مضبوط ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image