عالمی بینک نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ کی تیاری میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی۔
عالمی بینک کے مطابق سیلاب کی تباہ کاری کے اب تک جو اعداد و شمار دیے جا رہے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کر سکتے، نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ کی تیاری میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینے کے بعد امداد کی رقم کا فیصلہ ہو گا، اب تک 2 ارب ڈالر کا ہی اعلان ہوا ہے، سیلاب سے بے تحاشہ تباہی ہوئی ہے۔
اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان اصلاحات پر کام کرے گا، سیلاب کے بعد اقتصادی صورتحال سے متعلق اصلاحات کرنا آسان کام نہیں ہو گا۔
عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔
Leave feedback about this