پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹرک فارنزک رپورٹ سامنے آگئی فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق یاسمین راشد ہی مشتعل احتجاج کی سربراہی کرہی تھیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یاسمین راشد کی آواز کی ریکارڈنگ ، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ اور فون کالز کی تصدیق کیلئے ریمانڈ دیاجائے لیکن عدالت نے انہیں بری کردیا ۔ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ دس مئی کو یاسمین راشد کو گواہ کے بیان پر ضمنی ایف آئی آر میں شامل کیاگیا۔عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاﺅس حملہ کیس سے بری کردیا تھا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی ۔

Leave feedback about this