دنیا

جنوبی وینزویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک

جنوبی وینزویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد ہلاک

جنوبی وینز ویلا میں سونے کی کان بیٹھنے سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ، مقامی حکام کے مطابق سونے کی کان شدید بارشوں کے باعث آنیوالے سیلاب سے منہدم ہوئی ، کان میں پھنسے 112 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے ، جبکہ 12 افراد کی لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیل ، ہیروں اور یورینیم جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ملک وینیزویلا کا بارہ فیصد سونے اور معدنیات کے ذخائر سے بھرا پڑا ہے ۔حال ہی میں ایک عالمی ادارے کی جانب سے وینیزویلا میں سونے کی کانوں میں ان خوف ناک حالات کی تصویر کشی کی گئی ہے جن کے تحت کان کنوں کو کانوں میں کام کرنے پر مجبور کیاجاتاہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image