سائنس و ٹیکنالوجی

گرین لینڈ کی تیزی سے پگھلتی برف،سطح سمندر میں ہوشربا اضافے کا انتباہ

گرین لینڈ کی تیزی سے پگھلتی برف،سطح سمندر میں ہوشربا اضافے کا انتباہ

بریمرہیون:سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کی برف کی چادر اب تک کے سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت سے گزر رہی ہے اور یہ درجہ حرارت اس ہی رفتار سے بڑھتا رہا تو 2100تک دنیا بھر کے سمندر20انچ تک بلند ہوجائیں گے۔2001سے2011تک گرین لینڈ کا درجہ حرارت20ویں صدی کی نسبت1.5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔یہ دہائی گزشتہ ہزار سالوں میں سب سے گرم دہائی تھی۔الفرید ویگنرانسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے یہ ڈیٹا 1100سے2011تک شمالی وسطی گرین لینڈ کے درجہ حرارت کو دوبارہ تشکیل دے کر حاصل کیا۔گزشتہ 30سال سے زائد کے عرصے میں دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ نے بڑا کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہاں برف پگھلنے میں اضافہ ہوا ہے۔ایک حالیہ اہم رپورٹ کے مطابق اس خطہ میں 1990کی دہائی کے مقابلے میں سات گناہ زیادہ تیزی سے برف پگھل رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image