گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو247 رنز سے شکست دے دی۔
میزبان ٹیم سری لنکا کے 508 رنز کے ہدف کے جواب میں پوری شاہین ٹیم 261 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کپتان بابر اعظم دوسری اننگز میں 81 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق 49، محمد رضوان 37 اور یاسر شاہ 27 رنز بنا سکے، جبکہ لنکن باؤلر پرباتھ جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں گرائیں۔
پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی، اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی۔
Leave feedback about this