پاکستان

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے، جو بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی پروازوں کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی، اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ، سلمان صوفی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ سے بات چیت ہوئی جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پراتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان صوفی کی ملاقات امریکی نیشنل سکیورٹی کے عہدیداران سے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔

سلمان صوفی نے مزید کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مثبت ردعمل دیا گیا اور پی آئی اے پروازوں کو بحال کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی، امریکا نے اپنے متعلقہ اداروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات دینے کا کہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کارگو کی بھی اجازت مانگ رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے امریکی محکمہ زراعت سے کہا ہے کہ اپنا ایک نمائندہ کراچی میں تعینات کریں، تاکہ اس سے تمام برآمدات کا معائنہ کراچی میں ہو سکے، اور ہمارے تاجروں کا وقت اور پیسہ بچے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے مطابق گذشتہ حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ احسن اقدام ہے، موجودہ حکومت اسے جاری رکھے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image