پاکستان آرمی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی سکیورٹی کے لیے قطر چلا گیا، پاک فوج فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے لیے قطری حکومت کی معاونت کرے گی۔
پاک فوج کا ایک حفاظتی دستہ نور خان ایئر بیس سے قطر روانہ ہوا جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے لیے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔
یہ دستہ پاک فوج کے افسران، جونیئر کمشنڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل ہے، پاک فوج فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے قطر کی حکومت کی معاونت کرے گی۔
اس ضمن میں 8 رکنی عالمی فیفا تربیتی ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں تربیتی ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سکیورٹی کے حوالے سے تربیت فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ قطری حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی، اِس حوالے سے قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔