اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے دینے کے عزم کااظہار کیا۔دوسری جانب گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کو پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔
Leave feedback about this