دنیا

ملاوی اور موزمبیق میں طوفان کی تباہ کاریاں، 99 افراد ہلاک

malovee ملاوی اور موزمبیق میں طوفان کی تباہ کاریاں، 99 افراد ہلاک

اسلام آباد: افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثات میں نوے سے زائد افرا د زخمی ہوئے ہیں، ملاوی میں حکام کی جانب سے متاثر ہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے۔سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ طوفان ہواؤں سے متاثر ہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑگئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سمندری طوفان فریڈی گذشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image