تازہ ترین

توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

tushah khana توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر تین سو ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابند ی لگادی ہے۔ حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طورپر نافذ کردی جس کے تحت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، گھڑیاں، زیورات اور دیگر تحائف حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے تحت ججز، سول وملٹری افسران پر بھی 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابند ہوگی۔ صدر، وزیراعظم،کابینہ ارکان ججز، سول وملٹری افسران پر ملکی وغیر ملکی شخصیات سے نقدی بطورتحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ پالیسی کے مطابق مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر فوری طورپر پوری رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image