لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو آٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان نے اس بری شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی بنا دیا۔کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ 20 اوورز سے 59 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا، یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔
کھیل
قومی ٹیم نے ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- by web_desk
- مارچ 17, 2025
- 0 Comments
- 305 Views
- 8 مہینے ago

Leave feedback about this