معیشت و تجارت

عوام کے لیے بری خبر، بجلی کے بعد پٹرول بم گرنے کو تیار

عوام کے لیے ایک اور بری خبر منتظر ہے، مہنگائی کے ستائے ہؤوں پر بجلی کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے تک اضافہ متوقع ہے، تاہم خیال رہے کہ اضافے کا یہ تخمینہ پٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image