پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کا آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارشات ارسال کر دیں، انھوں نے کہا کہ راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ڈی سی راجن پور کے مطابق یہاں رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں میں آٹھ سے زائد ریلیف کیمپ فعال ہیں، 11 ہزار متاثرین کو تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے۔

جمیل احمد جمیل کا مزید کہنا تھا کہ دو ہفتے سے جاری بارشوں سے 27860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہوئیں، رود کوہیوں کے سیلابی پانی سے اب تک 1076 گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image