پاکستان

5 ججوں کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف جسٹس کے نامزد کیے گئے نام اکثریت سے مسترد، اجلاس مؤخر

5 نئے ججوں کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس بے نتیجہ رہا، چیف جسٹس کے نامزد کیے گئے نام 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دیے گئے، جس کے بعد اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے بلائے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 9 ارکان نے شرکت کی، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک کی۔

اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد کیے گئے 5 ججوں کے ناموں پرغور کیا گیا، تفصیلی بحث کے بعد تمام نام 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دیے گئے، جس کے بعد چیف جسٹس نے اجلاس موخر کر دیا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے مزید ججوں کے نام شامل کرنے کے لیے اجلاس مؤخر کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image