اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ سپریم کورٹ (ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز) ایکٹ 2023 کے نئے قانون سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہے، نواز شریف کے کیس سے اس کا تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا البتہ اس پر سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ (ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز) ایکٹ 2023 بل 14 اپریل کو قومی اسمبلی جبکہ 5 مئی کو سینٹ سے منظور ہوا۔ سپریم کورٹ فیصلوں پر نظرثانی اور احکامات ایکٹ 2023 رکن اسمبلی شزا فاطمہ نے بطور نجی بل پیش کیا تھا۔صدر مملکت نے حیران کن طور پر بل پر دستخط کیے، ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس فیصلوں پر اپیل دائر کی جا سکے گی۔ نظر ثانی اپیل میں فریق کو میں اپنی مرضی کا وکیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔فیصلے کیخلاف اپیل بل منظوری کے 60 دن کے اندر کی جا سکے گی۔نظرثانی بینچ میں ججز کی تعداد فیصلہ دینے والے بینچ میں موجود ججز سے زیادہ ہوگی۔فیصلے کیخلاف اپیل کیلئے قائم نظرثانی بنچ فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا ہوگا۔فیصلہ دینے والے جج نظرثانی بنچ کاحصہ نہیں ہونگے۔ سپریم کورٹ فیصلوں پر نظرثانی اور احکامات ایکٹ 2023 ماضی میں 184/3کے فیصلوں پر بھی ہوگا۔
Leave feedback about this