پاکستان

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے گئے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، اعتراضات میں شامل ہے کہ مقدمے میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا، نیز آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو مقدمے میں فریق بنایا نہیں جا سکتا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا اور فریقین کو مقدمے کی نقل نہیں بھجوائی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے دستیاب اصل فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image