سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات پاکستان Roze News
پاکستان

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے گئے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، اعتراضات میں شامل ہے کہ مقدمے میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا، نیز آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو مقدمے میں فریق بنایا نہیں جا سکتا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا اور فریقین کو مقدمے کی نقل نہیں بھجوائی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے دستیاب اصل فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

Exit mobile version