صحت

سندھ حکومت کو ایڈز کے بڑھتے کیسز پر تشویش

سندھ حکومت کو ایڈز کے بڑھتے کیسز پر تشویش

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز تکلیف دہ عمل ہے، اس موذی مرض کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ، صحت مند معاشرہ سب کی ضرورت ہے، ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم چلانا ضروری ہے، سندھ حکومت ایڈز کے تدارک کیلیے باقاعدہ اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعلی مراد علی نے نعرہ لگایا کہ آئیں، زندگی کی قدر کریں اور زندگی کو بچائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز کا یہ وائرس انسان کے مدافعتی نظام کو برطرح متاثر کرتا ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ مہلک ہوجاتا ہے۔ علاج، دیکھ بھال اور بہتر سپورٹ سے ہم لوگوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ اس حوالے سے سندھ حکومت بھرپور آگاہی مہم شروع کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image