سعودی عرب کے صوبہ باحہ میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے ۔ دارالحکومت ریاض میں ژالہ باری سے سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں ۔ محکمہ شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے ، ادھر اقصیم کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے الباحہ کی میونسپلٹی کی ہنگامی ٹیموں نے گلیوں اور سڑکوں پرپڑنے والوں کو ہٹانے کا کام شرو ع کردیا الباحہ اور اس کے پہاڑ اور پارکوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔علاقے میں طلبہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور محکمہ تعلیم نے ایک دن کیلئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ موسم خوشگوار اور معتدل سرد ہوگیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر بھی نکل آئی ، نوجوانوں نے برف کیساتھ اٹھکیلیاں کرنا شروع کردی ۔
Leave feedback about this