سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری آج کی جارہی ہے ۔تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے جہاں آج اس کے سر اور کمر کی پلاسٹک سرجری کی جائیگی ۔اس حوالے سے پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کررہی ہے ، ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر کلیم اور ڈاکٹر معتصم بھی شامل ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو ابھی صرف بٹھایا جارہاہے چلایا نہیں جارہا ، وہ ابھی چلنے سے گھبرا رہی ہے ۔
Leave a Comment