بیرسٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا پاکستان Roze News
پاکستان

بیرسٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا

بیرسٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا

بیرسٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی ہے ۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2021 میں الیکشن کمیشن کو ایسا کرنے سے منع کردیا تھا ۔عدالتی فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیارنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل نمٹانے تک الیکشن کمیشن پارٹی چیئرمین کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتا ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب میں الیکشن تو نہ کراسکا ، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کرا۔

Exit mobile version