صحت

دوپہر کی نیند کا بہتر ین دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

sleep دوپہر کی نیند کا بہتر ین دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

اسلام آباد: دوپہر کی نیند یا قیلولہ صحت کیلئے کس حد تک مفید ہے یا اس سے کوئی نقصان بھی ہوسکتا ہے، اس طرح کیا دوپہر کو کچھ دیر کیلئے سونے سے رات کی نیند تومتاثر نہیں ہوتی؟ ان سوالات کے جوابات سادہ نہیں بلکہ کچھ پیچیدہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیشتر افراد اوسطاً دوپہر میں ایک گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں اور یہ بہت زیادہ دورانیہ ہے۔ ایک گھنٹے کے قیلولے کے بعد جاگنے پر لوگ خود کو زیادہ نڈھال محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ و ہ اس وقت تک گہری نیند کے مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں جس کے دوران جاگنے سے ذہنی وجسمانی تھکاوٹ کا احساس ہوتاہے۔ اگر آپ دوپہر کی نیند کے بعد چاق وچوبند بیدار ہوناچاہتے ہیں تو اس کا دورانیہ مختصر ہونا چاہیے، ماہرین کے مطابق بیس سے تیس منٹ کا قیلولہ بہترین ہوتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image