ہیلسنکی:ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں دباؤ،گھبراہٹ یا تھکاوٹ ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافہ کرسکتا ہے۔درمیانی عمر زندگی کا وہ حصہ ہوتا ہے جب زیادہ تر لوگ نوکری،خاندان اور معاشرتی معاملات میں مصروف ہوتے ہیں لہٰذا ذہنی طورپر بے سکونی میں مبتلا ہونا کوئی غیر معمولی چیز نہیں ہے۔لیکن تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ذہنی کیفیت ڈیمینشیا کے امکانات میں 24فی صد تک اضافہ کرسکتی ہے۔فن لنڈ کی یونیورسٹی آف بیلسنکی سے تعلق رکھنے والے متحققین کی ٹیم نے45سال تک1972،2017ء تقریباً68ہزار افراد کا مختلف دورائیوں میں سروے لیا۔تحقیق کے شرکاء سے نفسیاتی عوامل سے متعلق سوالنامے بھرنے کاکہا گیا۔
Leave feedback about this