معیشت و تجارت

حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دے دی

tmbaco

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزارت صحت کی درخواست پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی منصوعات پر ایس آر او کی منظوری دے دی ہے۔صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور ڈاکٹروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اعلامیہ ے مطابق پرعزم پاکستان عوام کی صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں سگریٹ کے متبادل کے طورپر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی حکومتوں کوششوں کو سراہتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے تحت سائنسی طورپر سگریٹ کے مقابلے میں 95فیصد کم نقصان دہ ہیں۔برطانیہ،اٹلی،فرانس،جرمنی،سپین،سویڈن،جاپان،نیوزی لینڈ سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں نے سگریٹ کے برعکس غیر آتشگیر کم خطرے کے حامل متبادل جیسے ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات،ویپس،سنف اور دیگر کے حق میں تحقیق اور قانون سازی کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image