معیشت و تجارت

ہماری منزل جامع اسلامی مالی نظام ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

jameel

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے۔اسٹیٹ بینک نے15دسمبر2022ء کو اسلام آباد میں اسلامک فنانس سروسز بورڈ کے41ویں کونسل اجلاس کی میزبانی کی،اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کی جو2022کے لئے آئی ایف ایس بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔اجلاس میں مرکزی بنکوں کے گورنرز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے جو شریعت کے مقاصد اور اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے۔عوامی لیکچر کے ساتھ ربط پیدا کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مکمل طورپر ان مقاصد سے ہم آہنگ ہیں انہوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی بینکاری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image