کھیل

بابر ا عظم کے خلاف چلنے والی مہم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سخت ردعمل

بابر ا عظم کے خلاف چلنے والی مہم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سخت ردعمل

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے وارلی مہم میں کپتان کے دفاع میں سامنے آگیا۔بوڈ نے آسٹریلوی ٹی چینل کوشٹ اپ کال دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو گردش میں ہے۔پی سی بی کی میڈیا پارٹنر آسٹریلوی چینل نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پر غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔آسٹریلوی چینل بے بنیاد مہم اور قیاس آرائیوں پرمبنی الزامات کا حصہ بن گیا جبکہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کاجواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا،وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی مبینہ ایک لڑکی کے ساتھ گفتگو کو دکھایا گیا۔ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈی لیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کر کے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image