اے ڈی بی نے تصدیق کر دی کہ پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملے گا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

اے ڈی بی نے تصدیق کر دی کہ پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملے گا

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے: عالمی بینک

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے: عالمی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے ان معاہدوں کی تصدیق کی۔جن منصوبوں کے لیے یہ قرض لیا جا رہا ہے ان میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت کل 6 منصوبے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر گزشتہ جمعہ کو دستخط ہوئے تھے۔پاکستان کو عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

Exit mobile version