کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں سمیت10افراد سول اور جناح ہسپتال کے بزنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔قبل ازیں لسبیلہ کے منی بازار میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے26افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کراچی کے بزنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں 8افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ایدھی حکام کے مطابق سول ہسپتال کے بزنس وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں میں 30سالہ منظور ولد امام بخش،27سالہ برکت علی ولد محدم امین23سالہ محمد یونس ولد محمد یعقوب،23سالہ ظہور ولد محمد یونس،35سالہ حاجی عمر ولد حاجی جمعہ خان اور45سالہ غلام سرور ولد یا ر محمد 2نامعلوم شامل ہیں۔
Leave feedback about this