معیشت و تجارت

بجلی31.60روپے فی یونٹ،گیس100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز

bijli gas

اسلام آباد:وزارت توانائی نے700ارب روپے سے زائد کا خسارہ پورا کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.3روپے سے31.60روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔حکومتی ذٓرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ سرکلر ڈیبٹ ریڈ کشن پلان2023ء کے خلاف 700ارب روپے سے زیادہ کا انحراف بھی آئی ایم ایف کے9ویں جائزہ مشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔حکومتی ووٹ بینک پر اثرات کے باعث قیمتوں میں اضافے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد اضافے پر بھی بات ہوئی۔خسارے کی وجہ لائن لاسز،بلوں کی کم وصولی،ٹیرف میں تاخیر،نجی جیٹوں کے مالک برآمد کنندگان اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو سبسڈی دینے کے سیاسی فیصلے بتائے جاتے ہیں۔کے الیکٹرک کے136ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے6روپے فی یونٹ اضافہ درکار ہے۔برآمد کنندگان کو دی جانے والی118ارب روپے کی سبسڈی والی بجلی کی قیمت پانچ کیٹیگریز کیلئے5.28روپے فی یونٹ ہے۔کسانوں کو28ارب روپے کی سبسڈی کی وصولی کیلئے1.25روپے فی یونٹ اضافے پر کام کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image