اسلام آباد اور کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک مزید بری خبر منتظر ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کا امکان ہے۔
خبر کے مطابق اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی مزید 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے، اس حوالے سے نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، درخواست میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔
دوسری جانب کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ایک اور بجلی بم گرنے کو تیار ہے، امکان ہے کہ بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا جائے، اس ضمن میں کے-الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہو گی، کے-الیکٹرک نے بھی اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا تھا۔
Leave feedback about this