صحت

ملک میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر خطرناک، ایک دن میں 8 اموات

ملک میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر خطرناک صورت اختیار کر گئی، آخری 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہو گئیں۔

قومی ادارۂ صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ اس عرصے میں 761 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اور متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 843 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اور اس طرح ملک میں مثبت کورونا مریضوں کی شرح 3.65 فیصد کو چھونے لگی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image