کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔دہشتگردوں نے شیرانی میں دانہ سر کے مقام پر واقعہ چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ بھی کی ، اچانک حملے کے سبب سب انسپکٹر بہادر خان ، سپاہی با ز خان اور محمد افضل شہید جبکہ چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگر د مارا گیا ۔
Leave a Comment