اسلام آباد ، پنجاب ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب ، اسلام آباد خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گر ج چمک کیساتھ بارش متو قع ہے،اس دوران کشمیر ، بالائی اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ پینسٹھ ملی میٹر بارش اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی راولپنڈی میں چون ،چکلالہ میں اڑتالیس ، چوہر آباد تیس ، سرگودھا میں بیس ،لاہور میں چھ اور مری میں پانچ ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھالیس اور سب میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔