صحت

کراچی میں ڈینگی سے مزید 3 افراد جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 49 ہو گئی

ڈینگی بے قابو ہو گیا، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 49 ہو گئی۔

وطن عزیز میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، کراچی میں مزید 3 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 اور مریض جان سے چلا گیا، کراچی میں ڈینگی سے مزید 3 اموات کے بعد سندھ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 381 مریض سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید 1 شخص جاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے، آخری 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے مزید 398 افراد متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 13 ہزار 221 ہو گئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 ہزار 415، مردان میں 2 ہزار 947، خیبر میں 910 اور نوشہرہ میں 748 تک پہنچ چکی ہے، اُدھر پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 302 افراد تشخیص ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image