کھیل

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا ، محسن نقوی نے صائم ایوب سے خود بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صائم ایوب کی خیریت دریافت کی، انہوں نے صائم ایوب کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کرلی گئی ہے۔پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں ، صائم ایوب زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔
صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹان سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image