پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کافائنل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف لاہور قلندرز کے منیجر ثمین رانا سے اگلے لگتے ہیں تو ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ویڈیو میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور دیگر لوگوں کو حارث دی چیمپئن کہتے سنا جاسکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔
Leave feedback about this