لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ارکان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے دستخط سے حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں گورنر نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل130(7)کے تحت میں بدھ21دسمبر کو سہ پہر 4بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرتا ہوں جس میں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں۔حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد میں بہت کم عددی فرق ہے،بطور گورنر اس بات پر متفق ہوں کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ17دسمبر کو وزیر اعلیٰ نے عمران خان کی جانب سے سابق آرمی چیف کے خلاف کمنٹس دینے پر انٹرویو میں عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔وزیر اعلیٰ کا بیہ بیان پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کے خلاف تھا جس پر2اراکین مستعفی بھی ہوگئے۔وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے4دسمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ آئندہ مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں کرینگے۔کابینہ کے ایک رکن سردار حسنین بہادر دریشک کی کابینہ اجلاس کے دوران تلغ کلامی ہوئی جس پر وہ مستعفی ہوگئے۔
Leave feedback about this