تازہ ترین

پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات ، اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات ، اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہوں گے۔ دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان رابطے کے لیے تربت اور زاہدان میں رابطہ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ ریاست کی آزادی اور احترام ضروری ہے۔ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔پاکستان اور ایران نے امن اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ، دونوں ممالک کا کہنا تھا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی احترام کو قائم رکھتے ہوئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image